چینی سائنس دان لی ڈی کو "مارسیل گروسمین ایوارڈ" سے نوازا گیا

2024/07/09 16:56:57
شیئر:

 سی ای ٹی کے وقت کے مطابق     نوجولائی  کو  17 ویں مارسیل گراسمین میٹنگ نے "چائنا اسکائی آئی "کے چیف سائنسدان لی  ڈی  کو "مارسیل گروسمین ایوارڈ" سے نوازا۔یہ ایوارڈ انہیں انتہائی حساس ریڈیو ٹیلی سکوپ کی سائنسی منصوبہ بندی میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

لی ڈی  چین میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں مارسل گروسمین انعام حاصل کرنے والے پہلے سائنسدان ہیں۔مارسل گروسمین اعزاز بین الاقوامی فزکس کمیونٹی میں سب سے اہم انعامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جو ان سائنس دانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے عمومی اضافیت کے نظریے اور اس کے اطلاقات میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔