شی جن پھنگ نے اعزازی ٹائٹل جیتنے والے فوجی یونٹ کو اعزازی پرچم پیش کیا

2024/07/09 19:23:08
شیئر:

چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر سینٹرل ملٹری کمیشن نے 9 جولائی کو بیجنگ میں اعزازات سے نوازنے کی تقریب منعقد کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،  صدر مملکت  اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے فوج کی پہلی بٹالین کی دوسری بریگیڈ کو اعزازی پرچم پیش کیا جس نے "ماڈل راکٹ آرٹلری  بریگیڈ " کا اعزازی خطاب حاصل کیا۔   بریگیڈ  کے افسران اور  سپاہیوں  کے نمائندوں نے شی جن پھنگ کو سلامی پیش کی اور باوقار انداز سے اعزازی پرچم  وصول کیا۔ شی جن پھنگ نے انہیں دلی مبارکباد دی اور اُن کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایا۔