ساتویں کراس سٹریٹ یوتھ ڈیولپمنٹ فورم کا ہانگ چو میں انعقاد

2024/07/09 09:38:08
شیئر:

ساتواں کراس سٹریٹ یوتھ ڈیولپمنٹ فورم 8  جولائی  کو چینی شہر  ہانگ چو  میں شروع ہوا۔ "ایک ساتھ مل کر  مستقبل کی تخلیق" کے موضوع پر موجودہ فورم سے  آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے نوجوانوں کے درمیان تبادلے، باہمی سیکھ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے  ماہرین، اسکالرز اورنوجوانوں کے نمائندوں سمیت  تقریباً ایک ہزار افراد  نے فورم میں شرکت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان امور کے دفتر اور چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ڈائریکٹر سونگ تاؤ نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے نوجوانوں کو اپنا اعتماد مضبوط کرنا چاہیے، مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور فعال طور پر کراس سٹریٹ تبادلے، تعاون، اور مربوط ترقی میں حصہ لینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ  ہم تائیوان کے نوجوانوں کو اپنے خوابوں کے  حصول کے لیے مادر وطن آنے کے لیے گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  چائنیز مین لینڈ دونوں اطراف کے  تبادلے اور رابطے کو فعال طور پر فروغ دینے اور آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے مفادات اور بہبود کو بڑھانے کے لیے مزید موثر اقدامات کرے گی۔

چینی  کومین ٹانگ پارٹی  کی سابق چیئرپرسن ہونگ شیو  زو نے اپنی تقریر میں کہا کہ  آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے نوجوان نئی نسل  سے ہیں جو مستقبل میں آبنائے تائیوان کے دوبارہ اتحاد کو حاصل کریں گے اور چین کی عظیم نشاۃ ثانیہ  کے گواہ ہوں گے۔