امریکہ میں منظم نسل پرستی اب بھی وسیع پیمانے پر موجود ہے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر

2024/07/09 10:23:50
شیئر:

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا چھپنواں  اجلاس 8 تاریخ کو جنیوا میں جاری رہا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ اگرچہ امریکہ میں نسل پرستی اور نسلی امتیاز پر زیادہ توجہ دی گئی ہے لیکن منظم نسل پرستی اور نسلی امتیاز  اب بھی بڑے پیمانے پر موجود ہے۔

 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر   اشونی کا کہنا ہے کہ  امریکہ میں نسلی طور پر پسماندہ   بہت سےگروہوں کو اب بھی مسلسل منظم نسل پرستی کا سامنا ہے۔ اشونی نے کہا کہ امریکہ میں سیاسی پولرائزیشن اور معاشی بے یقینی جیسے عوامل نفرت کی افزائش کا میدان فراہم کرتے ہیں اور نسلی طور پر پسماندہ گروہوں کے خلاف بیگانگی اور تعصب کو تقویت دیتے ہیں۔ انہوں نے  امریکہ میں نسلی مساوات کے حصول کے لئے متعدد سفارشات پیش کیں ، جن میں نسلی امتیاز کے خاتمے کے لئے کمیشن کا قیام ، انسانی حقوق کی کمیٹی ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں نسلی مساوات کو فروغ دینے کے لئے ایک منظم  میکا نزم کا قیام شامل ہے۔