وانگ ہو ننگ سے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کی ملاقات

2024/07/10 09:50:00
شیئر:

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہو ننگ سے 9 جولائی کو بیجنگ میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ملاقات کی۔

 وانگ ہو ننگ نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو مساوی قرار دیتے ہیں، جس سے ممالک کے درمیان دوستانہ بقائے باہمی اور باہمی فائدہ مند تعاون کی مثال قائم کی گئی ہے۔ چین بنگلہ دیش کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں چین بنگلہ دیش اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے تیار ہے۔ سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی بنگلہ دیش کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور  چین بنگلہ دیش ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہے۔

شیخ حسینہ  نے کہا کہ بنگلہ دیش اور چین کی دوستی طویل عرصے سے قائم ہے۔ انہوں نے طویل مدتی اور قابل قدر حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔شیخ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش چین کی عظیم ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتا ہے اور ہمیشہ کی طرح ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے گا،  چین کے ساتھ قومی گورننس میں ہمہ جہت تعاون اور تجربے کے تبادلے کو گہرا کرے گا اور بنگلہ دیش چین تعلقات میں مزید نئی کامیابیوں کو فروغ دے گا۔

  وزیر اعظم شیخ حسینہ نے  9 جولائی کی سہ پہر تھیان آن من اسکوائر میں  پیپلز ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔