چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا فلپائن کے غیر قانونی "گراونڈڈ " جنگی جہاز سے ایک بیمار شخص کی منتقلی پر بیان

2024/07/10 09:55:22
شیئر:

چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے کہا کہ 7 جولائی کو فلپائنی حکام کی درخواست پر چین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فلپائن کو چین کے دائرہ اختیار کے تحت پانیوں میں  غیر قانونی " گراونڈڈ "  جنگی جہاز سے ایک بیمار شخص کی منتقلی  کی اجازت دی۔ چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائنی آپریشن کے سارے عمل کی نگرانی اور توثیق کی۔ فلپائن میں متعلقہ فریقوں نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے  صورتحال کو بدنیتی سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے اور جان بوجھ کر بین الاقوامی تاثر کو گمراہ کیا ہے۔ چین کو نانشا  جزائر بشمول رین آئی ریف اور ان کے آس پاس کے پانیوں پر ناقابل تردید اقتدار اعلی حاصل ہے۔ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق چین کے دائرہ اختیار کے تحت پانیوں میں اپنے حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گی ، اور قومی علاقائی سالمیت  اور سمندری حقوق اور مفادات کا مضبوط تحفظ کرے گی۔