ہنگری کی جانب سے یورپی یونین کی الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی کی تجویز اور چینی الیکٹرک گاڑیوں پر اضافی ٹیرف کی مخالفت

2024/07/11 09:34:38
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 10 جولائی کو، ہنگری کے وزیر برائے قومی اقتصادیات مارٹن  نیگی نے بوڈاپیسٹ میں ایک پریس کانفرنس   میں اعلان کیا کہ ہنگری نے یورپی یونین   مسابقتی کمیشن کو ایک تجویز پیش کی ہے، جس میں   ای یو کی برقی گاڑیوں میں منتقلی کو تیز کرنے کے اقدامات کا ایک پیکیج بھی شامل ہے۔ 

 مارٹن  نیگی نے زور دیا کہ یورپی یونین کو فی الحال ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو رکن ممالک کے درمیان مختلف الیکٹرک گاڑیوں کی حکمت عملی کو مربوط کر سکیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ  ہر 50 کلومیٹر پر ایک چارجنگ اسٹیشن قائم کریں، 80 فیصد گیس اسٹیشنز  پر چارجنگ ڈیوائسز فراہم کریں اور الیکٹرک کار خریدنے والے یورپی یونین کے ہر شہری کے لیے 4,500 یورو کی کار خریداری سبسڈی فراہم  جائے ۔

 انہوں نے کہا کہ بجلی  میں  تبدیلی یورپی صنعتی مسابقت کا مرکز ہے، اور ہنگری یورپی یونین کو الیکٹرک گاڑیوں کے قانون کی تشکیل کی تجویز دے گا۔

 چینی الیکٹرک گاڑیوں پر عارضی کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی کے نفاذ کے بارے میں،مارٹن  نیگی نے کہا کہ ہنگری کی حکومت یورپی یونین کی تحفظ پسندی اور مارکیٹ کی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتی کیوں کہ    اس سے تجارتی جنگ چھڑ  ے گی  جس سے  کسی فریق کو فائدہ نہیں ہوگا۔