"چین کا سمندری ماحولیاتی تحفظ" پر وائٹ پیپر جاری

2024/07/11 10:49:57
شیئر:

چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس نے 11 جولائی کو "چین کے سمندری ماحولیاتی تحفظ" پر وائٹ پیپر جاری کیا ۔ وائٹ پیپر  میں منظم طریقے سے چین کے سمندری احولیاتی تحفظ کے تصورات، طریقوں اور کامیابیوں کی وضاحت کی گئی.

وائٹ پیپر کے مطابق  چین نے ماحولیاتی تحفظ کی ریڈ لائنز   کی تجویز پیش کرنے اور نافذ کرنے ، سمندری محفوظ علاقے کے نظام کو بہتر بنانے ، اور سمندری ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے لئے بڑے منصوبوں کو نافذ کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے ، جس نے ماحولیاتی نظام کے تنوع  اور استحکام میں نمایاں اضافہ کیا ہے ۔ چین کی سمندری قابل تجدید توانائی کی ترقی اور استعمال کی ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر چکی  ہے، اور سمندری وسائل کے تحفظ اور بھر پور استعمال کی سطح کو بہت بہتر بنایا گیا ہے.

وائٹ پیپر کے مطابق   چین اپنے قوانین، قواعد و ضوابط اور ادارہ جاتی نظام کو بہتر بنانا جاری رکھے ہوئے ہے، اور سمندری ماحولیات کی پیشگی انتباہی  اور نگرانی کے نظام  کو فروغ دینے، سمندری آفات کی روک تھام اور تخفیف کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور سمندری ماحولیات کے لئے حفاظتی باڑ قائم کرنے  کے لئے مختلف جامع  طریقوں کا  استعمال کرتا ہے.

 چین اور دنیا بھر کے دیگر ممالک سمندری ماحول کے تحفظ پر اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔ 2012 سے اب تک چین نے بین الاقوامی تنظیموں کو مختلف اقسام کی 800 سے زائد  متعلقہ تجاویز پیش کی ہیں، ماحولیاتی تحفظ اور وسائل کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین کی تشکیل میں فعال طور پر حصہ لیا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر 50 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جو اقوام متحدہ کے 2030  کے ایجنڈا برائے پائیدار ترقی اور اقوام متحدہ کے  اوشن ڈیکیڈ  جیسے تعاون کے  اہم عمل کے ساتھ قریبی طور پر منسلک ہیں، اور "بلیو پارٹنرشپ" تعاون کو مزید متحرک بنایا گیا ہے۔مزید یہ کہ  چین نے وسیع پیمانے پر دوسرے ممالک کو امداد اور  تربیت فراہم کی  ہے، اور سمندری ماحول کو درپیش  چیلنجوں سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لئے دانشمندانہ  کردار ادا کیا ہے.