عالمی جواب دہندگان چین کی مزید ترقی کے حوالے سے پُرامید، سی جی ٹی این سروے

2024/07/11 16:01:01
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں مرکزی کمیٹی  کے منعقد ہونے والے  تیسرے کل رکنی اجلاس نے عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے اور  ملک چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لیے ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرے گا۔ چائنا میڈیا گروپ  کے سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی جواب دہندگان کے لیے کیے گئے تین سروے نتائج کے مطابق 76.9 فیصد جواب دہندگان کو توقع ہے کہ چین اصلاحات کو مزید گہرا کرے گا اور دنیا کے لیے مزید مواقع لائے گا۔ 

سروے کے مطابق 85.2 فیصد جواب دہندگان چینی معیشت کی طویل مدتی مستحکم ترقیاتی  رجحان کے بارے میں پرامید ہیں۔ 93.2 فیصد نے چین کی مضبوط سائنسی اور تکنیکی طاقت کی تعریف کی۔ 85.4 فیصد نے آزاد انہ جدت طرازی کے شعبے میں چین کی بڑی سرمایہ کاری اور عزم کی تصدیق کی۔ 78.5فیصد   کا خیال ہے کہ سبز صنعتیں چین کی اعلی معیار کی ترقی کے لئے مضبوط حمایت فراہم کریں گی. چین کی پیش کردہ  "مقامی حالات کے مطابق نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو فروغ دینے " کی تجویز پر  عالمی جواب دہندگان میں سے 87.1 فیصد نے بھرپور اتفاق کیا ہے۔ اور 91.9 فیصد نے چین کےاس  فلسفے سے نمایاں اتفاق کیا کہ "ترقی ماحول کی قیمت پر نہیں ہونی چاہئے"، اور انسانیت اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دینے کے چین کے عمل کی توثیق کی93.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کی جانب سے شروع کیے گئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سمیت انٹرنیشنل پبلک گڈزنے دوسرے ممالک میں ترقی کے مواقع لائے ہیں۔ 81.9 فیصد کا خیال ہے کہ چین مواقع سے بھرپور ملک ہے، اور چین کی ترقی دنیا کے لئے مواقع فراہم کرتی رہے گی.

 ان سروے  میں دنیا بھر  سے 15,037 جواب دہندگان شامل رہے ، جن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، اسپین اور آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ برازیل، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، مصر اور جنوبی افریقہ جیسے ترقی پذیر ممالک کے جواب دہندگان بھی شامل تھے۔