مقامی وقت کے مطابق 10 تاریخ کو ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہیں اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ایران اور عرب ممالک بہت سے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر مشترکہ نظریات اور مفادات رکھتے ہیں جن میں مسئلہ فلسطین، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور علاقائی خطرات کا جواب دینے کے لیے علاقائی ممالک کو تعاون اور اجتماعی سلامتی کا نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے۔