عالمی امن اور استحکام میں سب سے بڑا منفی کردار کون ہے؟ چینی وزارت خارجہ کے چار سوالات

2024/07/11 18:58:15
شیئر:

 11 جولائی کو وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے  یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے چین سے متعلق ریمارکس پر  تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اس بات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے کہ امریکہ نے بغیر کسی ثبوت کے روس کی دفاعی صنعت کے لئے چین کی حمایت کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی ہیں۔ چین اپنے جائز اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس  اقدامات جاری رکھے گا۔ لین جیئن نے نشاندہی کی کہ امریکی فوج کے سربراہ نے کھل کر اعتراف کیا ہے کہ چین نے روس یوکرین  تنازع میں روس کو فوجی مدد فراہم نہیں کی۔ اعداد و شمار کے مطابق  روس کی ہتھیاروں کے پرزوں اور دوہرے استعمال کی اشیاء کا 60 فیصد سے زیادہ امریکہ اور مغرب سے آتا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ سال روس کے ساتھ 130 ارب ڈالر سے زیادہ کی تجارت کی جو روس کی غیر ملکی تجارت کا 18 فیصد ہے۔ ایک طرف امریکہ نے یوکرین کے لیے بڑے پیمانے پر امداد کا بل پیش کیا جبکہ دوسری طرف  اس نے  چین اور روس کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تبادلوں پر بےبنیاد  الزام عائد کیا ہے، جو ایک شرمناک منافقانہ دوہرا معیار ہے۔ یوکرین بحران کا آغاز  کس نے کیا؟ خطے کے تنازعے کے پیچھے کون ہے؟ بحران کو طول دینے کا ذمہ دار کون ہے؟ عالمی امن اور استحکام میں سب سے بڑا منفی کردار کون ہے؟ بین الاقوامی برادری  واضح طور پر جانتی ہے۔