چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقاتی رپورٹ پر چینی وزارت تجارت کا تبصرہ

2024/07/11 16:23:03
شیئر:

  11 تاریخ کو چینی وزارت تجارت کی ترجمان حہ  یونگ چھیئن نے چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقاتی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین اور یورپی یونین الیکٹرک گاڑیوں کے لیے اینٹی سبسڈی کیس پر بات چیت کر رہے ہیں۔ حقائق اور قواعد  بات چیت کے دو ستون ہیں۔ "حقائق" سے مراد دونوں فریقوں کی طرف سے تسلیم شدہ معروضی حقائق ہیں، نہ کہ نام نہاد "حقائق" جو یکطرفہ طور پر طے کیے گئے ہیں۔ چین کو  امید  ہے کہ یورپی یونین ان حقائق کو تسلیم کرےگا کہ  الیکٹرک گاڑیوں میں چین کی  مسابقتی برتری سبسڈی سے نہیں آتی اور   یورپی یونین کا صنعتی حلقہ تجارتی تحفظ  پسند اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔امید کی جاتی ہے کہ یورپی یونین  حقائق اور قواعد کی بنیاد پر  معقول اور معروضی فیصلہ کرےگا.