افغانستان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ کی یو این اے ایم اے کی سربراہ سے ملاقات

2024/07/12 09:20:23
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 11 جولائی کو افغانستان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر   متقی  نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کی سربراہ روزا اوتون بائیوا  سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے تیسرے خصوصی اجلاس کے نتائج اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات کے دوران امیر  متقی  نے اس امید کا اظہار کیا کہ خصوصی اجلاس کے بعد افغانستان کے بینکوں پر عائد پابندیاں اٹھانے اور منشیات کی فصلیں اگانے والے افغان کسانوں کو متبادل ذریعہ معاش فراہم کرنے میں پیش رفت ہو گی ۔

یاد رہے کہ  30 جون کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کے بارے میں تیسرا خصوصی اجلاس منعقد ہواتھا ۔ دو روزہ اجلاس میں فنانس، انسداد منشیات اور بین الاقوامی تعاون جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا  اور  یہ پہلا موقع تھا  کہ افغان عبوری حکومت نے اجلاس میں شرکت کے لیے اپنا وفد بھیجاتھا۔