چین کی جانب سے ایٹمی پاور پلانٹس اور دیگر پرامن ایٹمی تنصیبات پر مسلح حملوں کی مخالفت

2024/07/12 09:22:04
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 11 جولائی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  اٹھتر  ویں اجلاس میں " زاپوروزی نیوکلیئر پاور پلانٹ سمیت یوکرین میں جوہری سہولیات کی خفاظت" کے عنوان سے ایک قرارداد کو منظور کیا گیا۔ یہ قرارداد امریکہ، یوکرین اور دیگر ممالک  کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جس میں روس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ یوکرین میں موجود اپنی جوہری تنصیبات کو خالی کر ے، اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کو یوکرین کی جوہری تنصیبات میں داخل ہونے کی اجازت دے۔

برازیل، چین، بھارت، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک نے ووٹنگ  میں حصہ نہیں لیا  جب کہ روس، کیوبا سمیت دیگر ممالک نے  اس قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

چینی نمائندہ فو زونگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین جوہری پاور پلانٹس جیسی پرامن جوہری تنصیبات پر مسلح حملوں کی مخالفت کرتا ہے اور تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں، انسانیت کی روح اور سائنسی  حقیقتوں  پر قائم رہیں، مواصلات اور تعاون پر عمل کریں، نیوکلیئر سیفٹی کے کنونشن سمیت دیگر بین الاقوامی قوانین کے مطابق جوہری سکیورٹی کی باٹم  لائن کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے ایسے اقدامات کرنے سے گریز کریں جس سے جوہری تنصیبات کو خطرہ لاحق ہو اور انسانوں کے  پیدا کردہ  جوہری حادثات کو روکا جا سکے۔