نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو مسافر بسیں ندی میں گر گئیں

2024/07/12 16:07:14
شیئر:

سی ایم جی نامہ نگار نے بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق 12 تاریخ کی صبح جنوبی نیپال کے چتوان علاقے کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو مسافر بسیں سڑک کنارے چوشولی ندی میں گر گئیں۔

چتوان ضلع کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں 65 مسافر لاپتہ ہیں ۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ غوطہ خوروں سمیت متعدد ریسکیو فورسز نے جائے وقوعہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ۔