ایئر چائنا کی بیجنگ سے ڈھاکہ تک براہ راست پرواز کا آغاز

2024/07/12 10:20:32
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 10 جولائی کی شام  چین کے دارالحکومت بیجنگ سے جانے والے مسافر طیارے   کی   بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ  سے  ایئر چائنا کے زیر انتظام بیجنگ سے ڈھاکہ تک کے   فضائی روٹ  کا باضابطہ   آغاز ہوا .

بنگلہ دیش کے شہری ہوا بازی اور سیاحت کے وزیر فاروق خان نے اس حوالے سے منعقدہ  تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ڈھاکہ سے بیجنگ کے لیے براہ راست پرواز کا آغاز بنگلہ دیش اور چین کے درمیان دوستی، تعاون اور بڑھتے ہوئے رابطوں کو ثابت کرتا ہے اور اس سے دونوں ممالک کی سیاحت کی صنعت اور دیگر کاروباری تبادلوں میں  مدد ملے گی۔

بنگلہ دیش میں چینی سفارتخانے کے انچارج لیو یو ئین نے کہا کہ عوامی اور ثقافتی تبادلے چین اور بنگلہ دیش کے لیے افہام و تفہیم کو بڑھانے اور تعاون کو گہرا کرنے کی اہم بنیاد ہیں اور ایک دوسرے کے لیے مزید ترقی کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں ۔