بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کے نیشنل ای اسپورٹس ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا آغاز

2024/07/13 16:15:27
شیئر:

 

 12 جولائی کو ، بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کے نیشنل ای اسپورٹس ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا آغاز  ہوا۔   چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ  نے اس حوالے سے منعقدہ  تقریب میں شرکت کی۔ آئی او سی ای اسپورٹس کمیشن کے صدر ڈیوڈ لاپٹین نے تقریب میں مبارکباد کا خط بھیجا۔ اپنے تہنیتی خط میں ڈیوڈ لاپٹین نے کہا کہ آئی او سی ای اسپورٹس اولمپکس کے انعقاد کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے اور اس اہم موضوع پر مستقبل قریب میں آئی او سی کے 142 ویں کل رکنی اجلاس میں رائے شماری کی جائے گی۔ یقین ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کا ای اسپورٹس ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اولمپک اسپرٹ کی رہنمائی میں ای اسپورٹس کی صحت مند ترقی کو فعال طور پر فروغ دے گا اور اولمپک اقدار کو ایک نئی شکل میں بہتر طریقے سے پیش کرے گا.

 

تقریب میں سی ایم جی کے نیشنل ای اسپورٹس ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ای اسپورٹس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن اور ہیرو اسپورٹس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے۔ نیشنل ای اسپورٹس ڈیولپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ٹینسینٹ نے "ای اسپورٹس سیریز کے معیارات کو مشترکہ طور پر مرتب کرنے کے لئے تعاون کی یادداشت" پر دستخط کیے۔  فریقین مشترکہ طور پر "ایشین گیمز ای اسپورٹس پروڈکشن معیارات" کو صنعتی ، قومی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے سمیت دیگر امور انجام دیں گے۔