مقامی وقت کے مطابق 12 جولائی کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔اسی رات روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ خبر کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت روس کی ایما پر کی گئی۔ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے سیکیورٹی خطرات کو روکنے اور ممکنہ کشیدگی کے خطرے کو کم کرنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری کردہ خبر کے مطابق، آسٹن نے بات چیت کے دوران روس-یوکرین تنازعہ کے دوران مواصلاتی ذرائع کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔