پیرس اولمپکس کے لئے چینی اسپورٹس وفد کو حتمی شکل دے دی گئی

2024/07/13 16:28:00
شیئر:

 13 جولائی کی صبح 10 بجے پیرس اولمپکس کے لیے چینی کھلاڑیوں کے وفد کو حتمی شکل دینے کے حوالے سےاجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ وفد  716  افراد پر مشتمل ہے، جس میں 136 مرد  اور 269 خواتین سمیت کل 405  کھلاڑی شامل  ہیں۔ان کھلاڑیوں میں 42 اولمپک چیمپئن شامل ہیں جن میں سے 177  نے ٹوکیو  اولمپکس اور 182 نے اولمپک کھیلوں میں حصہ لیا ہے۔وفد میں منگولیا، ہوئی، زانگ، ویغور اور میاؤ سمیت چین کی 12 اقلیتی قومیتوں  سے تعلق رکھنے والے 26  کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ وفد میں سربیا، اسپین اور اٹلی سمیت 17 ممالک اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے 42 غیر ملکی اہلکار شامل ہیں جن میں 34 غیر ملکی کوچز  ہیں۔