رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین میں نئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے اداروں کی تعداد میں سال بہ سال 14.2 فیصد اضافہ

2024/07/13 17:07:37
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چینی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں ملک بھر میں 26 ہزار 870 غیر ملکی سرمایہ کاری  کے نئے ادارے  قائم کیے گئے جو سال بہ سال 14.2 فیصد کا اضافہ ہے۔صنعتوں کے  لحاظ  سے دیکھا جائے تو  مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا اصل استعمال 141.86 بلین یوآن رہا، جو ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے اصل استعمال کا 28.4فیصد بنتا ہے اور  پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا اصل استعمال 63.75 بلین یوآن تھا ، جو ملک کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے اصل استعمال کا 12.8فیصد ہے  اور  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ طبی سازوسامان اور آلات کی مینوفیکچرنگ اور پیشہ ورانہ اور تکنیکی خدمات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے  اصل استعمال میں بالترتیب 87.5 فیصد اور 43.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جرمنی اور سنگاپور کی طرف سے چین میں اصل سرمایہ کاری میں بالترتیب 18.1فیصد اور 10.5فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔