روس کے پاس امریکہ کی جانب سے یورپ میں تعینات میزائلوں سے نمٹنے کی وافر صلاحیت موجود ہے، پیسکوف

2024/07/14 16:07:28
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق تیرہ تاریخ کو  روس کے صدارتی پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ امریکہ یورپ میں روس کے خلاف میزائل تعینات کرتا رہا ہے لیکن روس کے پاس ان میزائلوں سے نمٹنے کی وافر صلاحیت موجود ہے۔ لہٰذا، روس نے ان میزائلوں کی تعیناتی کے مقامات کو روسی میزائلوں کے ٹارگٹ کے طور پر شناخت کیا ہے، اور ممکنہ طور پر یہ اہداف یورپی ممالک ہوں گے۔ پیسکوف نے نشاندہی کی کہ یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ سرد جنگ کے دوران ہوا تھا، اور "تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے۔"