امریکی افراط زر میں کمی کے ایکٹ کے خلاف چین کا ڈبلیو ٹی او سے ایکسپرٹ گروپ قائم کرنے کا مطالبہ

2024/07/15 19:39:10
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ 15 جولائی کو  چینی وزارت تجارت کے  ترجمان نے امریکہ کے افراط زر میں کمی کے ایکٹ کے  خلاف ڈبلیو ٹی او میں  تنازع کے حوالے سے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ 26 مارچ کو چین نے امریکی افراط زر میں کمی کے ایکٹ کے تحت نئی توانائی گاڑیوں کے لئے سبسڈی جیسے اقدامات کے خلاف  ڈبلیو ٹی او  کے تنازعات کے  میکانزم  کا سہارا لیا۔ چونکہ امریکہ مشاورت کے ذریعے چین کے ساتھ کسی حل تک پہنچنے میں ناکام رہا ، لہذا 15 جولائی کو چین نے ڈبلیو ٹی او کو ایک ایکسپرٹ گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

 ترجمان نے کہا کہ امریکی افراط زر میں کمی کے ایکٹ نے امریکہ سمیت مخصوص علاقوں کی مصنوعات کے استعمال کو سبسڈی کے حصول کے لئے پیشگی شرط قرار دینے سے چین سمیت  ڈبلیو ٹی او کے ارکان کی مصنوعات کو  خارج کیا ہے ۔ چین اس بات پر اتفاق کرتا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے ارکان   ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق صنعتی سبسڈی فراہم کرکے توانائی کی ماحول دوست تبدیلی کرتے ہیں  اور معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔چین  ایک بار پھرامریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی پاسداری کرے اور موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی تعاون کو کمزور کرنے کے لئے اپنی صنعتی پالیسیوں کا غلط استعمال بند کرے۔