15 جولائی کی صبح کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں شروع ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے سیاسی بیورو کی جانب سے کل رکنی اجلاس کو ورک رپورٹ پیش کی اوراجلاس سے ہمہ گیر طور پر جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنےاور چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے حوالے سے سی پی سی کے فیصلے (بحث مسودہ) کی وضاحت کی۔