2024 کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.0 فیصد اضافہ ، قومی ادارہ شماریات

2024/07/15 10:42:21
شیئر:

15 جولائی کو قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی 61.6836 ٹریلین  یوآن رہی، جس میں سال بہ سال 5.0 فیصد کا اضافہ ہے۔

پہلے ،  دوسرے  اور تیسرے درجے کی صنعتوں کی اضافی قدر میں بالترتیب سال بہ سال 3.5 فیصد  ، 5.8 فیصد  اور 4.6 فیصد  اضافہ ہوا ہے ۔  پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.3 فیصد اور دوسری سہ ماہی میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا۔