چین کی ایکسپریس ڈلیوری انڈسٹری کی ترقی میں تیزی

2024/07/15 10:06:15
شیئر:

رواں سال کی پہلی ششماہی میں ، چین کے ایکسپریس ڈلیوری کاروبار کا حجم 80 بلین پارسل  سے تجاوز کر گیا اور  صنعت کی ترقی میں تیزی آئی ہے ۔ 

اس سال کی پہلی ششماہی میں ، چین کی ایکسپریس ڈلیوری کمپنیوں نے 40 سے زیادہ بین الاقوامی روٹس کھولے ہیں ، جنوب مشرقی ایشیا کے لئے زمینی نقل و حمل کی لائنیں کھولی ہیں ، اور  امریکہ کے مغرب میں شپنگ روٹس چلائے ہیں۔یوں  بین الاقوامی نقل و حمل کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔  دوسری طرف  بہت سے مقامات پر سرحد پار گوداموں میں اضافےکے باعث  چین کے دیہی ترسیل کے نیٹ ورک کی کوریج بھی آہستہ آہستہ  وسیع  ہوئی ہے۔

اس وقت، دیہی علاقوں میں یومیہ 100 ملین سے زیادہ ایکسپریس پارسلز کی ترسیل ہو  رہی ہے، خاص طور پر مئی  اور  جون میں ،  سبزیوں اور پھلوں جیسی تازہ  اشیا کی فروخت  عروج پر ہے، ای کامرس پروموشن آن لائن کھپت کو بڑھا رہی ہے۔  ایکسپریس ڈلیوری کا اوسط یومیہ کاروباری حجم تقریباً 500 ملین ہے. 30 جون تک ، چین کے ایکسپریس ڈلیوری کاروبار کا حجم 80 بلین  پارسلز   تک پہنچ چکا ہے۔