ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی کار سے دھماکہ خیز مواد برآمد

2024/07/15 09:59:54
شیئر:

 

مقامی وقت کے مطابق 13 تاریخ کی شام سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرپنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی اور مشتبہ شخص کو انتخابی ریلی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ 14 تاریخ کو، ایف بی آئی نے مشتبہ شخص کی معلومات جاری کیں۔

 ایف بی آئی کی جانب سے 14 تاریخ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ   مشتبہ شخص 20 سالہ سفید فام تھا جس کا نام تھامس میتھیو کروکس تھا اور اس کے جرم کے محرکات کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ہے۔ مشتبہ شخص کا غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں سے تعلق نہیں پایا گیا ہے، اور وہ اس سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی واچ لسٹ میں شامل نہیں رہا تھا۔ ایف بی آئی حملہ آور  کے پس منظر کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس کی رہائش گاہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروکس ایک رجسٹرڈ ریپبلکن ووٹر تھا۔

 بٹلر کے ایک ضلعی اٹارنی نے 14 تاریخ کو کہا کہ پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا کسی اور نے کروکس کی  مدد کی تھی۔

 وال سٹریٹ جرنل نے 14 تاریخ کو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تفتیش کاروں کو مشتبہ شخص کی کار سے دھماکہ خیز مواد ملا، جو 13 تاریخ کو انتخابی ریلی کے قریب کھڑی تھی۔

 اس کے علاوہ، اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق، مشتبہ شخص کروکس نے فائرنگ کے لیے اپنے والد کی خریدی گئی بندوق کا استعمال کیا۔