شامی وزارت خارجہ کی شام کی سرزمین پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کی مذمت

2024/07/15 09:52:21
شیئر:

چودہ تاریخ کو، شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ شام کی سرزمین پر اسرائیل کے مسلسل حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صورتحال خطرناک حد تک بڑھ جائے گی، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جن پر قابو پانا مشکل ہو گا۔ شام نے ان حملوں کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور اسرائیل کے منظم جرائم کا خاتمہ کرے۔

14 جولائی کو اسرائیل نے جنوبی شام میں شامی حکومت کے متعدد فوجی اڈوں اور دمشق شہر میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملے کیے جس میں ایک فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔