سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورسز کی متعدد گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 23 شہری ہلاک

2024/07/15 09:55:26
شیئر:

چودہ تاریخ کو سوڈان ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق ، سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورسز نے 13 تاریخ کو ملک کے مغرب میں شمالی کوردوفان ریاست کے لاہائیڈ علاقے میں متعدد گاڑیوں پر فائرنگ کی ، جس میں 23 شہری ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ میں سوڈانی مقامی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورس  نے لاہائیڈ کے علاقے میں امروابا شہر کے ایک بازار کی طرف جانے والی قریبی دیہاتوں سے آنے والی گاڑیوں کو روکا اور اندر موجود لوگوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورسز  کا ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

گزشتہ سال 15اپریل کو ، سوڈانی مسلح افواج  اور سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورسز  کے مابین دارالحکومت خرطوم میں مسلح جھڑپیں شروع ہوئی تھیں، جو دوسرے علاقوں تک پھیل چکی ہیں۔ سوڈان میں ایک سال سے زائد عرصے سے جاری مسلح تنازع میں 18 ہزار 700 افراد ہلاک اور 94 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔