چین فلسطین کی اندرونی مفاہمت کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/07/16 16:20:25
شیئر:

16 جولائی کو  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے  بیجنگ میں فلسطین کے حماس اور الفتح کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مصالحتی مذاکرات کے حوالے سے ایک نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ فلسطینی فریقین کی باہمی بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مفاہمت اور اتحاد کے حصول کی حمایت کرتا رہا ہے اور ان کے درمیان مفاہمت کی بات چیت کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنے اور مواقع پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔چین اور تمام متعلقہ فریق ایک ہی سمت میں کام کر رہے ہیں۔چین تمام فریقوں کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بناتے ہوئے فلسطین کی اندرونی مفاہمت کے مقصد کے حصول کے لیےمشترکہ کوششیں کرتا رہے گا۔