چین کا بین الاقوامی برادری پر کثیرالجہتی پر عمل کرنے پر زور

2024/07/16 11:32:45
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 15 تاریخ کو پائیدار ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم کا وزارتی اجلاس نیویارک کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔ چینی نمائندے نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ کثیرالجہتی پر عمل کرے اور پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے کو دوبارہ  درست راہ  پر لائے۔

 اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے گروپ آف فرینڈز آف دی گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی جانب سے تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پائیدار ترقیاتی اہداف پر عمل درآمد میں عالمی پیش رفت توقع سے کہیں کم ہے۔ بین الاقوامی برادری کو کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے، یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے اور پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے کو دوبارہ  درست راہ  پر لانے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ فو چھونگ نے کہا کہ ترقی  کو  تر جیح دینا  اور ترقی کے لئے عالمی شراکت داری کو بحال کرنا ضروری ہے۔ غربت کے خاتمے کے لئے عالمی تعاون کو مضبوط کیا جانا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی ملک یا فرد پیچھے نہ رہ جائے۔  انہوں نے کہا کہ  عالمی غذائی تحفظ کو برقرار رکھنے اور بھوک کے مکمل خاتمے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔  مشترکہ لیکن  مختلف  ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 پائیدار ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کا اعلیٰ سطحی سیاسی فورم رواں ماہ کی 8 تاریخ کو شروع ہوا اور 17 تاریخ تک جاری رہے گا، جس کا موضوع "متعدد بحرانوں کے دور میں  2030 کے ایجنڈے کو مضبوط بنانا اور  غربت کا خاتمہ: پائیدار، لچکدار اور اختراعی حل مؤثر طریقے سے فراہم کرنا" ہے۔