چین کی جہاز سازی کی صنعت کی ششماہی رپورٹ جاری

2024/07/16 15:03:04
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

16 جولائی کو چین کی وزارت  صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  نے  چین کی جہاز سازی کی صنعت کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی جہاز سازی کی صنعت کے تین بڑے  انڈیکس مسلسل ترقی کرتے ہوئے دنیا میں صفِ اول میں  ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق  2024 کی پہلی ششماہی میں چین کی جہاز سازی کی تکمیل 25.02 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن رہی ، جو سال بہ سال 18.4فیصد کا اضافہ ہے۔ نئے آرڈرز کی تعداد 54.22 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تھی ، جو سال بہ سال 43.9فیصد کا اضافہ ہے۔ جون کے اختتام تک حاصل شدہ  آرڈرز  کا حجم 171.55 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تھا ، جو سال بہ سال 38.6 فیصد کا اضافہ ہے اور یہ تین اہم انڈیکس عالمی مارکیٹ کے تناسب سے بالترتیب 55 فیصد ، 74.7 فیصد اور 58.9 فیصد رہے۔

 دنیا کے 18  اقسام کے بڑے جہازوں میں سے چین کے پاس 14 اقسام کے جہازوں کے نئے آرڈرز  دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جہاز سازی کی صنعت نے گرین پاور جہازوں کے لئے  جو نئے آرڈر ز حاصل کیے، ان کا بین الاقوامی مارکیٹ میں   تناسب 71.7فیصد تھا اور یہ  مین اسٹریم جہازوں کی اقسام کی مکمل کوریج کرتے ہیں۔ جنوری سے جون تک چین کی جہاز وں کی برآمدات کا حجم  مستحکم  ترقی  کے ساتھ  20.67 بلین امریکی ڈالر تھا ، جو سال بہ سال 85.2فیصد کا اضافہ ہے۔ جنوری سے مئی تک چین میں مقررہ پیمانے سے اوپر جہاز ساز اداروں کا مجموعی منافع 16 ارب یوآن تھا ، جو سال بہ سال 187.5 فیصد کا اضافہ ہے۔