شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی عوام نئے دور میں اصلاحات کا ایک شاندار نیا باب رقم کرنے کو تیار

2024/07/16 11:40:58
شیئر:

شی جن پھنگ کہتے ہیں کہ اصلاحات اور کھلا پن ، معاصر چین کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے عظیم سیاسی جرات اور مشن کے ساتھ اصلاحات کی جامع گہرائی کی قیادت کی ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے مقصد میں ایک نئی صورتحال تشکیل دی  ہے۔

10 سال سے زائد عرصے میں جنرل سکریٹری شی جن پھنگ ملک کے شمال  سے جنوب تک، شہر سے دیہی علاقوں تک، کارخانوں سے لے کر کھیتوں  تک ہزاروں میل کا سفر کر چکے ہیں.اُن کے نزدیک عوام سے دیافت کرنا  ، مسئلے کو حل کرنے کی کلید تلاش کرنا ہے. جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نےمرکزی سرکردہ گروپ برائے گہری اصلاحات اور مرکزی کمیٹی برائے جامع اصلاحات کے 70 سے زائد اجلاسوں کی صدارت کی اور بڑے اصلاحاتی منصوبے کے ہر مسودے کا بغور جائزہ لیا  اور اس پر نظر ثانی کی۔ جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی  منصوبہ بندی، تعیناتی اور ترقی کے تحت جامع اصلاحات کو گہرا کرنے کا کام مضبوطی سے آگے بڑھا ہے۔

"چینی عوام کے لئے خوشی اور چینی قوم کے لئے نشاۃ الثانیہ چینی کمیونسٹوں کا حقیقی عزم اور مشن ہے ، نیز اصلاحات اور کھلے پن کا حقیقی  عزم اور مشن ہے۔ نئے سفر میں جنرل سکریٹری شی جن پھنگ 1.4 ارب چینی عوام کی قیادت کریں گے جو مشترکہ طور پر نئے دور میں اصلاحات کا ایک شاندار نیا باب رقم کریں گے۔