یورپی کونسل کے اجلاس میں یورپی کمیشن کے سینئر عہدیدار نہ بھیجنے پر ہنگری کے شکوک و شبہات

2024/07/16 11:28:15
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 15 جولائی کو  یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیئن کے ہنگری کی زیر صدارت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے کمیشن کے سینئر عہدیداروں کو نہ بھیجنے کے فیصلے کے جواب میں ، ہنگری کے وزیر برائے امور یورپی یونین جانس بوکا  نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یورپی کمیشن یورپی یونین کے اداروں میں سے ایک ہے ،  یورپی یونین کے صدر ملک کی سرگرمیوں میں شمولیت کی دعوت دینے کا مقصد مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنا ہے ، اور یورپی کمیشن ان اداروں اور رکن ممالک کا انتخاب نہیں کرسکتا جن سے وہ تعاون کرنا چاہتا ہے۔ 

بوکا نے زور دے کر کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اور اداروں کو نیک نیتی سے تعاون کرنا چاہئے اور کاموں اور ذمہ داریوں کو بانٹنا چاہئے۔ بوکا نے سوال اٹھایا کہ کیا کمیشن کے فیصلے سیاسی مصلحتوں پر مبنی تھے ۔

 قبل ازیں یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد سے ہنگری کے متعدد اقدامات کی وجہ سے  یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے ہنگری کی صدارت میں ہونے والے کونسل کے اجلاسوں میں کمیشن کے سینئر عہدیداروں کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ،صرف  سینئر سرکاری حکام کے نمائندوں کو کونسل کے غیر رسمی اجلاسوں میں بھیجا جائے گا۔