ہنگری کے وزیر اعظم کی جانب سے روس یوکرین تنازع کے حل کے لئے یورپی یونین کو تجاویز پیش

2024/07/16 16:22:31
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ہنگری  کے ذرائع ابلاغ  کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے یورپی یونین کے رہنماؤں کو روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے تجاویز پیش کی ہیں۔ رپورٹ میں ہنگری کے وزیر اعظم کے سیاسی پالیسی کے ڈائریکٹر  اوربان بلاژ  کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے اندر "جنگ نواز" سیاسی قوتیں موجود ہیں، اور یورپی یونین امریکہ کی پیروی کر رہی ہے، جبکہ امریکہ چاہتا ہے کہ تنازعہ جاری رہے۔بلاژ  نے کہا کہ اگر یورپ امن و استحکام  اور روس یوکرین   تنازع کے حل میں فیصلہ کن کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اب ضروری ہے کہ راستہ تبدیل کرنے اور اس پر عمل درآمد کا منصوبہ تیار کیا جائے۔

 ہنگری روس یوکرین تنازع میں یورپی یونین کے موقف پر پہلے بھی تنقید کرتا رہا ہے۔ اس سے قبل ہنگری کے وزیر اعظم اوربان نے کہا تھا کہ ہنگری  نیٹو کے فریم ورک کے تحت یوکرین کے لیے مالی یا فوجی امداد میں حصہ  نہیں لےگا۔