چین کی تجارتی پالیسی کے جائزے پر ڈبلیو ٹی او کے ضمنی اجلاس کا انعقاد

2024/07/17 09:57:28
شیئر:

چین کی تجارتی پالیسی کے جائزے پر ڈبلیو ٹی او کا ضمنی اجلاس 16 جولائی کو جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوا۔ "مرکزی اور مقامی حکومتوں کی سطح پر چین کی اقتصادی اور تجارتی پالیسیوں کو سمجھنا" کے موضوع پر منعقدہ اس تقریب کا مقصد ڈبلیو ٹی او کے ارکان کو چین کی اقتصادی اور تجارتی پالیسیوں کو سمجھنے میں مدد کرنا ہے۔

اجلاس میں چینی ماہرین، اسکالرز اور چین میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے نمائندوں نے اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کے حصول کے لیے چین کی جانب سے اپنائی گئی پالیسیوں، اقدامات اور عملی تجربے سے آگاہ کیا اور ڈبلیو ٹی او سیکریٹریٹ، ڈبلیو ٹی او ممبران، بین الاقوامی تنظیموں اور نیوز میڈیا کے 100 سے زائد شرکاء سے بات چیت کی۔

اجلاس میں ماہرین نے معروضی طور پر چین کی میکرو اکنامک کارکردگی اور آوٹ لک کا تجزیہ کیا ، اور نئی معیاری  پیداواری قوتوں کی ترقی ، ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر ، اور نجی معیشت کی ترقی کے فروغ میں چین کے متعارف کرائے گئے نئے اقدامات کی گہرائی سے وضاحت کی۔اس دوران مخصوص امور کے انضمام سے ، سروس انڈسٹری کے کھلے پن کو وسعت دینے کے قومی جامع پائلٹ ڈیمونسٹریشن کے ذریعہ اپنائے گئے کھلے اقدامات اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور چین میں غیر ملکی مالی اعانت والے کاروباری اداروں کے آپریشن کو آسان بنانے میں حاصل کردہ کامیابیوں کو تفصیل سے متعارف کرایا گیا ہے۔ ڈبلیو ٹی او سیکریٹریٹ کے حکام اور ڈبلیو ٹی او ممبران کے نمائندوں نے اجلاس میں پیش کیے گئے موضوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے تجارتی پالیسی کے جائزے کے موقع پر اس طرح کے ایونٹ کی میزبانی کی ہے۔