مقامی وقت کے مطابق سولہ تاریخ کو اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے جنوبی، وسطی اور شمالی حصوں پر فضائی حملے کیے۔ غزہ پٹی کے شعبہ شہری دفاع نے اسی دن کہا کہ تین فضائی حملے "ایک گھنٹے کے اندر" ہوئے ہیں اور اس میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
اسی دن متعدد فلسطینی مسلح گروہوں نے غزہ پٹی کے مختلف حصوں میں اسرائیلی افواج کے خلاف لڑائی جاری رکھی۔
مقامی وقت کے مطابق سولہ تاریخ کی شام تک اسرائیلی فوج نے دو حملوں کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اس روز نصیریت میں یو این آر ڈبلیو اے کے ایک اسکول میں "دہشت گردوں "پر حملہ کیا۔ اس کے علاوہ خان یونس مواسی کے علاقے میں ہونے والا حملہ فلسطینی اسلامی جہاد (جہاد) کے ایک اہلکار کے خلاف کیا گیا تھا۔
16 تاریخ کو جہاد کے مسلح ونگ قدس فورس نے کہا کہ گروپ کے مسلح ارکان نے اسرائیل کے جنوبی شہر سدروٹ اور غزہ پٹی کے آس پاس اسرائیلی بستیوں پر راکٹ داغے۔ جبکہ حماس سے وابستہ ایک مسلح دھڑے قاسم بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسی روز گروپ کے مسلح ارکان نے جنوبی غزہ پٹی کے شہر رفح کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر حملہ کیا۔