اٹھارہ جولائِی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے اسٹریٹجک انتظامات پیش کئے گئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں نئے دور میں جامع اصلاحات کے کامیاب عمل اور عظیم کامیابیوں کی تعریف کی گئی ،اور کہا گیا کہ موجودہ اور مستقبل کا دور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدکاری کے ساتھ قومی احیاء کے عظیم مقصد کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے کے لئے ایک اہم دور ہے۔ اصلاحات اور کھلے پن کے دوران چینی طرز کی جدیدکاری کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے اور اس سے مستقبل میں اصلاحات اور کھلے پن کے راستے میں وسیع امکانات کھلیں گے۔
اعلامیے میں نشاندہی کی گئی کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا، بنیادی طور پر قومی گورننس سسٹم اور گورننس کی صلاحیت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت پیدا کی جائے گی، تاکہ اس صدی کے وسط تک چین کو ہر لحاظ سے ایک مضبوط اور جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی جا سکے۔ اجلاس میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لیے منظم انتظامات کیے گئے اور تجویز پیش کی گئی کہ سائنسی میکرو اکنامک ریگولیشن اور کنٹرول نیز مؤثر حکومتی انتظام سوشلسٹ مارکیٹ کے معاشی نظام کے فوائد کو بروے کار لانے کے لئے بنیادی ضروریات ہیں. شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی چینی جدیدکاری کی ناگزیر ضرورت ہے۔ ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کی ترقی چینی طرز کی جدیدکاری کی لازمی ضرورت ہے۔ قانون کی حکمرانی چین کی جدیدکاری کی ایک اہم ضمانت ہے۔ قانون سازی کے میدان میں اصلاحات کو گہرا کرنا، قانون کی حکمرانی کے قیام کے لئے میکانزم کو بہتر بنانا اور قانون کی حکمرانی کی تعمیر کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔
کھلاپن چینی جدیدیت کی واضح علامت ہے۔ ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینا، غیر ملکی تجارتی نظام میں اصلاحات کو گہرا کرنا، غیر ملکی سرمایہ کاری اور اس کے انتظام کے نظام میں اصلاحات کو گہرا کرنا، علاقائی کھلے پن کو بہتر بنانا اور اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کے میکانزم کو بہتر بنانا ضروری ہے۔
اعلامیے میں نشاندہی کی گئی کہ قومی سلامتی چینی طرز کی جدیدکاری کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کے لئے ایک اہم بنیاد ہے۔ قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدید کاری چین کی جدید کاری کا ایک اہم حصہ ہے۔ پارٹی کی قیادت ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کی بنیادی ضمانت ہے۔
اصلاحات اور کھلا پن چین کی ایک بنیادی قومی پالیسی ہے جسے شی جن پھنگ معاصر چین کو وقت سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ایک اہم جادوئی آلہ اور چینی طرز کی جدیدکاری کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہیں۔ بیرونی مبصرین کا کہنا ہے کہ موجودہ اجلاس یقینی طور پر ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گا اور چین کی طویل مدتی ترقی کی سمت کی نشاندہی کرے گا۔