کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس 15 سے 18 جولائی تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے کی۔مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اہم تقریر کی۔
اجلاس میں شی جن پھنگ کی جانب سے ورک رپورٹ پیش کی گئی اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اور " چینی طرز کی جدیدکاری کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے اور فروغ دینے کے بارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے "پر غور و خوض کیا گیا اور اسے منظور کیا گیا۔ شی جن پھنگ نے اجلاس میں مذکورہ فیصلے (مباحثے کے مسودے) کی وضاحت کی۔