امریکی فوج کا غزہ میں عارضی ساحلی ڈاک کو ختم کرنے کا اعلان

2024/07/18 15:16:59
شیئر:

امریکی مرکزی کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر بریڈ کوپر نے 17 تاریخ کو محکمہ دفاع کی ایک بریفنگ میں اعلان کیا کہ امریکی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی ساحل پر پہلے سے بنائی گئی عارضی ڈاک کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس ساحلی ڈاک نے متوقع نتائج حاصل کیے ہیں، لیکن ان کے اس بیان پر بیرونی دنیا مطمئن نظر نہیں آ رہی۔

بعض بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے نشاندہی کی کہ زیادہ تر سامان فلسطینی عوام تک نہیں پہنچایا گیا اور غزہ کی پٹی میں اس  عارضی ڈاک کے ذریعے روزانہ بھیجے جانے والے سامان کی اوسط تعداد بھی ٹرمینل کی تعمیر کے ابتدائی ہدف کے مطابق نہیں۔

مختلف ذرائع نے نشاندہی کی ہے کہ اس ڈاک کی بدولت  عام شہریوں کی مدد کرنے میں "بڑی ناکامی" رہی ہے۔ کچھ ناقدین نے نشاندہی کی کہ اس ڈاک کا اصل کام غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرنے کی امریکی پالیسی کے لیےایک  جواز  فراہم کرنا تھا۔