چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے پارٹی گروپ نے 19 تاریخ کو ایک اجلاس منعقد کیا جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی اہم تقریر اور مکمل سیشن کی دستاویزات کا مطالعہ کرنے اور ان پر عمل درآمد پر غور کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور پارٹی گروپ کے سیکریٹری چاؤ لہ جی نے اجلاس کی صدارت کی اور تقریر کی۔
اجلاس نے نشاندہی کی کہ سی پی سی کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل اجلاس ہے جب چین چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے مضبوط ملک کی تعمیر اور قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کے نصب العین کو جامع طور پر فروغ دینے کے کلیدی مرحلے سے گزر رہا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ سی پی سی کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی روح کے مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کو اس وقت اور آنے والے وقت کے لئے ایک اہم سیاسی کام کے طور پر دیکھا جائے اور ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔
اسی دن چین کی ریاستی کونسل کے پارٹی گروپ ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے پارٹی گروپ ، اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کی 20ویں قائمہ کمیٹی نے اسی موضوع پر اپنا اپنا اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی وزیر اعظم لی چھیانگ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین اور پارٹی گروپ کے سیکریٹری وانگ حو نینگ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اورسی پی سی کے مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے سیکریٹری لی شی نے بالترتیب اجلاسوں کی صدارت کی اور تقاریر کیں۔