سال کی پہلی ششماہی میں چین کی صنعتی پیداوار میں تیزرفتار ترقی

2024/07/19 10:31:10
شیئر:

رواں سال کی پہلی ششماہی میں ، چین کی صنعتی پیداوار نے تیزی سے ترقی کی ہے ، جس میں  سازوسامان کی مینوفیکچرنگ کی صنعت کی ترقی میں بہتری جاری رہی اور  چین کی صنعتی معیشت میں مستحکم انداز سے بہتری کو فروغ ملا۔

  پہلی ششماہی میں مقررہ حجم سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 6 فیصد اضافہ ہوا۔ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے پیمانے میں توسیع جاری ہے، تناسب میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، ڈھانچے کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے۔  اہم سازوسامان کی صنعتوں میں ، الیکٹرانکس اور آٹوموٹو صنعتیں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں اور صنعتی ترقی کے اہم انجن بن گئے ہیں۔نئی سمارٹ گرین مصنوعات جیسے مربوط سرکٹس ، سروس روبوٹس ، نئی توانائی کی گاڑیاں ، اور سولرسیلز  کی پیداوار نے ڈبل ڈیجٹ ترقی کو برقرار رکھا۔

   جہاز سازی کی مارکیٹ میں چین کا شیئر لگاتار 14 سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے ،  متعدد ابھرتی ہوئی صنعتیں جیسے نئے مواد اور روبوٹس بھی تیزی سے بڑھے ہیں۔ اس کے علاوہ ،  جدید ریل ٹرانزٹ آلات ، زرعی مشینری کا سامان ، ذہین نیٹ ورکڈ گاڑیاں اور دیگر قومی مینوفیکچرنگ جدت طرازی مراکز بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔