19 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ ما چاؤ شو کو 21 سے 25 جولائی تک جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے اور وہ جاپان کے نائب وزیر خارجہ اوکانو ماساتی اور جنوبی کوریا کے اول نائب وزیر خارجہ کم یان جن کے ساتھ بالترتیب چین جاپان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 16 ویں دور اورچین- جنوبی کوریا کے محکمہ خارجہ امور کےاعلی سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 10 ویں دور میں شرکت کریں گے۔ بات چیت کے دوران فریقین باہمی تعلقات اور مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔