چین کی جانب سے "حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت" کے جھوٹے الزامات کی سختی سے تردید

2024/07/20 16:53:04
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 19 جولائی  کو  عالمی تجارتی تنظیم کا دوسرا اجلاس میں چین کی تجارتی پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔ چینی وفد نے ممبران کو  سی پی سی  کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے نتائج سے آگاہ کیا  ، اور چین کی اقتصادی اور تجارتی پالیسیوں کے بارے میں ڈبلیو ٹی او کے ارکان کے خدشات کا جامع اور مثبت جواب دیا۔

چینی فریق نے کہا کہ چین نے ارکان کے خدشات کا کھل کر اور کھلے انداز میں جواب دیا۔ صنعتی پالیسیوں، سبسڈیز، سرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں اور دانشورانہ ملکیت کے تحفظ جیسے امور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، چینی فریق نے پالیسی کے مقاصد ، مخصوص آپریشنز ، نفاذ کے اثرات اور مستقبل کی سمتوں کے نقطہ نظر  کے حوالے سے تفصیلی  وضاحتیں پیش کیں۔

 کچھ ارکان نے چین پر "حد سے زیادہ پیداواری  صلاحیت" اور "معاشی جبر" کا الزام عائد کیا ، اور چین نے ان جھوٹے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔ چینی فریق نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی سبسڈی پالیسی ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق ہے ، اور چینی کاروباری اداروں کی کامیابی حکومتی سبسڈی کے بجائے مارکیٹ مسابقت سے پیدا ہوتی ہے۔ عالمی نقطہ نظر سے ، نئی توانائی کی مصنوعات کی فراہمی، طلب کو پورا کرنے سے بہت دور ہے ، اور  "حد سے زیادہ  پیداواری صلاحیت" کا کوئی وجود نہیں ۔ چینی وفد نے کہا کہ "معاشی جبر"  کا  نام نہاد  الزام  چین کی تجارتی پالیسی نہ ہی تھی نہ ہے اور نہ ہو گی ۔ معاشی جبر کا اصل ذریعہ  کچھ ممالک   کی  جانب  سے " لانگ آرم گورننس " کا نفاذ، مختلف کنٹرولڈ فہرستوں کا تعین، اور دوسرے  ارکان  کے کاروباری اداروں اور افراد پر من مانی پابندیاں عائد کرنا ہے.

 ڈبلیو ٹی او کے کل 71 ارکان نے  اس موقع پر خطاب کیا۔ ارکان  نے عام طور پر اصلاحات اور کھلے پن میں چین کی عظیم کامیابیوں اور ڈبلیو ٹی او کے کام میں اس کے شاندار تعاون کو سراہا، چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش ظاہر کی  اور  امید ظاہر کی کہ چین عالمی معیشت کی بحالی کو فروغ دینے، ترقی پذیر ارکان کے مابین عملی تعاون کو فروغ دینے اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ میں  مرکزی کردار ادا کرے گا۔