20 جولائی کی شام تقریبا 4 بجے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری نگوین فو ٹرونگ کے انتقال پر اظہار افسوس کے لئے چین میں ویتنام کے سفارت خانے کا دورہ کیا ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ کہ کامریڈ نگوین فو ٹرونگ ایک کٹر مارکسسٹ تھے اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی اور ویتنام کے عوام کے ایک عظیم رہنما تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں اور ممالک کے درمیان تعلقات اور عالمی سوشلسٹ تحریک کے مقصد کے لئے کامریڈ نگوین فو ٹرونگ کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی سی اور چینی حکومت ویتنام کے عوام کی بھرپور حمایت کرتی ہے تاکہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق سوشلزم کے راستے پر مسلسل آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں ویتنام کے لوگ یقینی طور پر اصلاحات، کھلے پن اور سوشلسٹ معاشرے کی تعمیر کے مقصد میں مسلسل نئی اور بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین اور ویتنام دونوں ملکوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔