چائنا میڈیا گروپ کا پیرس اولمپکس مارکیٹنگ میں نیا ریکارڈ

2024/07/21 17:30:52
شیئر:

پیرس اولمپکس کا آغاز ہونے والا ہے اور  چائنا میڈیا  گروپ کی   ان گیمز کے حوالے سے رپورٹنگ  کی تیاریاں  مکمل  ہیں۔   پیرس اولمپک کھیلوں کی  بڑی نشریات  براڈکاسٹ  کرنے والے  بین الاقوامی میڈیا کی حیثیت سے ،اس بار سی ایم جی  کی نشریاتی رپورٹ کا پیمانہ تاریخ میں سب سے بڑا  ہے ، اور پیرس اولمپک کھیلوں کی رپورٹنگ کے ساتھ سی ایم جی کی  مارکیٹنگ آمدنی بھی پچھلے اولمپک کھیلوں کے مقابلے میں  ایک نیا ریکارڈ قائم  کر نے جا رہی ہے  جس سے  ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور ملکی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کو چین کی معیشت پر پختہ اعتماد ہے۔ اب تک، اندرون اور بیرون ملک  سے تقریبا 50 کمپنیوں نے پیرس اولمپکس  کی نشریات اور  ماکیٹنگ کے سلسلے میں سی ایم جی  کے ساتھ اشتہاری معاہدوں پر دستخط کیے ہیں.