'سی پی سی ی مرکزی کمیٹی کے اصلاحات کو گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدید یت کو فروغ دینے کے فیصلے" پر شی جن پھنگ کی وضاحت

2024/07/21 19:52:17
شیئر:

'سی پی سی ی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے  سی پی سی  کی مرکزی کمیٹی کے تیسرے  کل رکنی  اجلاس میں    اصلاحات کو مزید جامع بنانے اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے فیصلے پر وضاحت کی ۔

 انہوں نے کہا کہ  سب سے پہلے لوگوں کے دلوں کو جوڑنے اور  اور نئے سفر میں پارٹی کے مرکزی کام کو پورا کرنے کے لیے طاقت جمع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ دوسرا یہ کہ  چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ نظام کو بہتر بنانے اور ترقی دینے اور قومی حکمرانی کے نظام اور  صلاحیتوں کو جدید بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ تیسرا یہ کہ   اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور  معاشرے کے بنیادی تضادات میں تبدیلیوں کو بہتر انداز میں ڈھالنے کی فوری ضرورت ہے۔ چوتھا یہ کہ  بڑے خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے اور  سی پی سی اور ملک کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کی  فوری ضرورت ہے۔

 فیصلے کے مسودے کا بنیادی فریم ورک اور اہم مواد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلے کے مسودے میں 15 حصے ہیں، جنہیں تین بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے، معاشی نظام کی اصلاح کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر توجہ دیں۔ دوسرا، جامع جدت طرازی  میں مدد کرنے کے لیے  نظام اور میکانزم پر توجہ دیں۔  تیسرا، جامع اصلاحات پر توجہ دیں۔ چوتھا، ترقی اور سلامتی پر توجہ دیں اور پانچواں ، اصلاحات  کے حوالے سے  پارٹی کی قیادت کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں۔  سی پی سی  کی قیادت اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کی بنیادی ضمانت ہے۔