اسرائیل کے حملے کشیدگی میں اضافے کا باعث بنیں گے: یمن کے حوثی رہنما

2024/07/22 12:02:10
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

مقامی وقت کے مطابق 21 جولائی کو یمن کے حوثی رہنما عبدالمالک حوثی نے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحدیدہ کی بندرگاہ پر حملے سے اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس سے علاقائی صورتحال مزید کشیدہ ہوگی اور حوثی اسرائیل پر مزید حملے جاری رکھیں گے۔ عبدالمالک حوثی نے کہا کہ اسرائیل کے حملے فلسطینی عوام کے لیے حوثیوں کی حمایت کو روک نہیں سکتے۔

 اسی دن یمن کی حکومت نے الحدیدہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت کی۔ یمن کی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات "یمن کی خودمختاری کی خلاف ورزی" ہیں اور یمن کے موجودہ انسانی بحران کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اور اسرائیل کو ان حملوں کے نتائج کی مکمل ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔یمن کے دارالحکومت صنعاء کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے سے وہ سر نہیں جھکائیں گے اور فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔