بائیس تاریخ کو منعقدہ وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں بیجنگ میں چین کی سرپرستی میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی مذاکرات کے دوسرے دور کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے، مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تمام فلسطینی دھڑوں کی مصالحت اور فلسطین کے اتحاد اور آزادی کے جلد حصول کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اس مقصد کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں اور آئندہ بھی کرتا رہےگا۔ ترجمان نے کہا کہ چین مناسب وقت پر ان مذاکرات کی تفصیلات جاری کرے گا ۔