مقامی وقت کے مطابق 21 جولائی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا ۔انہوں نے اسی روز اپنے ذاتی سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے کہا کہ انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی اور امریکہ کے بہترین مفاد میں صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس ہفتے کے آخر میں قوم کے سامنے اپنے فیصلے کی وضاحت پیش کریں گے۔ بائیڈن نے کہا کہ وہ صدارتی نامزدگی کے لیے امریکی نائب صدر کمیلہ ہیرس کی مکمل حمایت کریں گے۔
جو بائیڈن کی جانب سے انتخابات سے دستبرداری کے اعلان کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی متعدد اہم شخصیات، گروپس اور کئی قانون سازوں نے بائیڈن کے فیصلے اورنائب صدر ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے انتخاب لڑنے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بائیڈن دوبارہ انتخاب لڑنے کے لئے موزوں نہیں ہیں۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بائیڈن کی جانب سے ہیرس کی حمایت کے باوجود یہ دیکھنا ضروری ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی امیدوار پر متفق ہو پاتی ہے یا نہیں۔ فی الحال ڈیموکریٹک پارٹی کو آن لائن رائے شماری یا کھلے اجلاس کے ذریعے جلد از جلد پارٹی کے امیدوار کا تعین کرنے کی ضرورت ہے تاکہ5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے 19 اگست سے شروع ہونے والے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں باضابطہ نامزدگی مکمل کی جا سکے۔