سوڈان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی

2024/07/22 11:09:59
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

مقامی وقت کے مطابق 21 جولائی کو  سوڈان میں ایران کے سفیر حسن حسینی نے مشرقی سوڈان کے بندرگاہی شہر پورٹ سوڈان میں سوڈانی خودمختار کونسل کے چیئرمین اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف برہان کو اپنی اسناد پیش کیں۔ اسی دن برہان نے ایران میں سوڈان کے نئے سفیر عبدالعزیز صالح سے بھی ملاقات کی۔ 2016 کے بعد یہ پہلا موقع ہےکہ دونوں ممالک نے سفیروں کا تبادلہ کیا ہے۔ سوڈان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔

یاد رہے کہ   2016 میں سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد سوڈان سمیت دیگر ممالک نے بھی  ایران کے ساتھ  اپنے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ 9 اکتوبر  2023 کو  سوڈان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ ایران اور سوڈان نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔